دکاندار مجوزہ سائز کے وائٹ بورڈ کی تنصیب یقینی بنائیں ،رابعہ نسیم

 رابعہ نسیم ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز پرائس ویٹ میزرز) و سپیشل مجسٹریٹ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں

وائٹ بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لکھے جائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز پرائس ویٹ میزرز) و سپیشل مجسٹریٹ

اٹک:تمام دکاندار ڈسپلے کے لیے مجوزہ سائز کے وائٹ بورد اپنی دکانوں میں آویزاں کریں سبزی و پھل فروش اور مرغی،گوشت سے وابستہ افراد بھی وائٹ بورڈ کی تنصیب یقینی بنائیںوائٹ بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لکھے جائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

 

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز پرائس ویٹ میزرز) و سپیشل مجسٹریٹ رابعہ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کی سہولت کے لیے مقرر کردہ نرخناموں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں مجوزہ میعاری سائز کے وائٹ بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر اشیاءکے نرخ تحریر کیے جائیں گے عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

 

رابعہ نسیم نے کہا کہ دکاندار اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ یہ وائٹ بورڈ دکان میں نمایاںجگہ پر آویزاں کیے جائیں۔ تا کہ عوام الناس اس پر درج نرخ خود چیک کر سکیں اور اس کے مطابق ادائیگی کریں انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ ان ہدایات پر فوری طور پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی