ڈپٹی کمشنر اٹک نےڈسٹر کٹ ہسپتال میں پناہ گا ہ کے افتتاح کر دیا

موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات کر رہی ہے،پناہ گاہیں دیگر تحصیلوں میں بھی قائم کی جائیں گی، عشرت اللہ خان نیازی
اٹک (صدیق فخر سے) ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں اٹک میں پناہ گاہ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسفندیار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال میں پناہ گا ہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان، ڈاکٹر کاشف حسین ،مغل اعظم کے ایم ڈی شیخ عامر مجید اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ڈی سی اٹک نے پناہ گاہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود افراد سے گفتگو بھی کی۔
ڈی سی اٹک نے کہا کہ غر یب ،نادار اور ضرورت مند لوگوں کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں یہ پناہ گاہ مخیرحضرات کے تعاون سے قائم کی گئی ہے جس سے سینکڑوں افراد فائدہ اٹھائیں گے اور ان کو یہاں پر مفت رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔اس طر ح کی پناہ گاہیں ملک بھر میں قا ئم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی خدمت صدقہ جاریہ ہے اور اس نیک کام میں تمام افراد کو اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لینا چاہیے۔پناہ گاہیں دیگر تحصیلوں میں بھی قائم کی جائیں گی اوراس ضمن میں تمام ممکنہ اقدا مات کر نے شر وع کر دیئے گئے ہیں۔
