نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی امت کی بقاءہے: شیخ آفتاب احمد 

سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

آپ ؐ نے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا دیا اور معاشرے میں رہن سہن کے طور طریقے سکھائے

اٹک :قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بارہ ربیع الاول پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مقدس دن ہے اس دن محسن انسانیت دنیا میں تشریف لائے ان کے آنے سے قبل دنیا جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی انسان انسان کا دشمن بنا ہوا تھا انسانیت کی کوئی قدر و قیمت نہیں تھی۔

 

 دنیا جنگ و جدل کا منظر پیش کر رہی تھی ایسے میں جب سرور کائنات دنیا میں تشریف لائے تو دنیا کو امن کا گہوارہ بنا دیا اور معاشرے میں رہن سہن کے طور طریقے سکھائے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی ان کی تعلیمات کو فخر سے اپناتے ہیں ہ میں اللہ تعالیٰ کا صد شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے ہ میں اپنے محبوب کا امتی بنایا آج معاشرے میں لوگ جس قدر گناہوں اور کوتاہیوں میں مبتلا ہیں وہ اگر عذاب الٰہی سے محفوظ ہیں تو اس کی وجہ صرف رحمت للعالمین کی دعا ہے جس کی وجہ سے ہمیں گناہوں سے معافی کے مواقع میسر ہیں۔

 

 اس دن کی مناسبت سے میں باری تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد محمد نواز شریف کو زندگی صحت عطا فرمائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ۔