حضرو، عوام کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے، چنگیز خان

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنیگز خان ہٹیاں میں عرفانیہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کر رہے ہیں

ہٹیاں میں عرفانیہ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی سابق امیدوا رصوبائی اسمبلی کا خطاب 

حضرو:سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا کہ اقتدار کے علاوہ بھی مجھے اپنے چھاچھی بھائیوں کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے ، کیونکہ ہمیں آباؤ اجداد نے حلقہ عوام کی خدمت کو ورثہ میں دیا ہے ،چھچھ حضرو اور کامرہ میں ایک معیاری اور مناسب نرخوں پر اچھے ریسٹورنٹ کی ضرورت تھی ،عرفانیہ کی انتظامیہ نے یہ کمی اور ضرورت پوری کر دی ،لوگ اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں انٹر ٹینمنٹ حاصل کریں گے ،ہمارا تعاون ان کے ساتھ رہے گا ،عرفانیہ کی انتظامیہ بھی علاقہ کے لوگوں کا خصوصی لحاظ اور خیال رکھیں ۔

 

حلقہ عوام کے ہرغم اور خوشی میں شریک ہو کر دل کو ٹھنڈک ملتی ہے ، اسی وجہ سے آج حلقہ عوام ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے عرفانیہ ریسٹورنٹ ہٹیاں کے مقام پر افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب مبارک دن منعقد کی گئی ہماری دعائیں ان کے شامل حال ہیں ، اس افتتاحی تقریب میں چھچھ بھر سے کثیر تعداد میں معززین علاقہ شریک ہوئے ،اس موقع پر عرفانیہ کے مالک محمد عدیل خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پرتکلف ظہرانہ بھی دیا ۔