اٹک، نوجوان نے مٹی کا تیل چھڑک کرخود کو آگ لگا دی

مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے والے نوجوان کو ریسکیو اہلکار طبی امداد کیلئے لے جا رہے ہیں

گھریلو جھگڑے پر عرفان نے بیوی کو طلاق دیدی تھی، منانے گیا تو ورثاء نے بھیجنے سے انکار کر دیا،ذرائع

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) محلہ امین آباد بادشاہ صاحب مسجد کے قریب جوان نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔

 محلہ قائم شاہ کا رہائشی 25 سالہ عرفان نے گھریلو جھگڑے پر پہلے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر منانے اس کے گھر گیا، لڑکی کے ورثاء نے بھیجنے سے انکار کیا تو طیش میں آ کر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں سے اسے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔