اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی کامیابی ممکن ہے: قاری محمد زوار بہادر

ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ رجسٹرڈ سول بازار اٹک میں سالانہ میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس

 ساری رات محفل نعت میں بیٹھ کر صبح نماز فجر نہ پڑھنا یہ جشن عید میلاد النبیؐ کی تعلیمات کے خلاف ہے

اٹک :مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان نورانی مجاہد اہلسنت علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں امام کی تمام تر خوبیاں قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم میں موجود تھیں تاہم اہلسنت کی تمام جماعتوں اور تنظیموں نے متفقہ طور پر ان کی قیادت پر لبیک نہیں کہا ورنہ جس طرح ایران میں حضرت امام خمینی کو امام تسلیم کر کے ان کی قیادت میں انقلاب بھرپا کیا گیا پاکستان میں بھی علامہ شاہ احمد نورانی کی قیادت میں کلمہ کے نام پر قائم ہونے والے ملک خداداد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ اور موجودہ بوسیدہ نظام کا خاتمہ ممکن تھا۔

 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ رجسٹرڈ سول بازار اٹک میں سالانہ میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت نگرانی اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الیاس نے کی معروف نعت خواں راجہ رشید الرحمان نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی جبکہ اس موقع پر نائب نگران اعلیٰ راشد الرحمان خان ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان،سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری، نائب صدور سید اقبال حسین وارثی، محمد اکمل، سالار اعلیٰ سید منصور الحق، نائب سالار اعلیٰ محمد قیوم بٹ، ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان، کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل، نائب سیکرٹری مالیات چودھری شہزاد احمد، سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری نشرو اشاعت صبغت اللہ بابر، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، قاری محمد اکرام خان علوی پیر ھادی سرکار ، علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، مرکزی ناظم اعلیٰ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان شہزاد احمد چشتی، مرکزی نا ئب صدر اے ٹی آئی ضیاء الرحمن نورانی، علامہ شیر احمد قادری ، ڈاکٹر قاری یاسر اعوان ، قاری محمدشعبان اعوان حقانی ، ابتہاج میروی اور دیگر موجود تھے قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کے لوگ پیر کے روز روزہ رکھتے ہیں خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں وسیع پیمانے پر سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے مسجد نبویؐ کی سحری اور افطاری میں انواع اقسام کے کھانے دیئے جاتے ہیں جن کا مقابلہ کسی بادشاہ کا دسترخوان بھی نہیں کر سکتا کعبہ شریف میں طواف کے دوران درود شریف پڑھنا تمام دعاءوں سے افضل ہے اور اس کا ثواب دگنا اور ساری دعائیں بھی قبول ہو جاتی ہیں کئی برسوں پہلے دوران سفر ایک شخص کا انتقال ہو گیا اور انتقال کے بعد اس کا چہرہ بالکل سیاہ ہو گیا جس پر اس کا بیٹا جو اس کے ساتھ اکیلا تھا وہ پریشان بیٹھا تھا کہ اس دوران اس مردہ شخص کی قسمت جاگی اور رحمت کائنات خود تشریف لے آئے اور اپنا دست مبارک اس شخص کے منہ پر پھیرا تو اس کا سیاہ چہرہ نورانی ہو گیا تو اس کے بیٹے نے ان نورانی ہستی کے دامن کو پکڑ لیا اور دست فریاد کی کہ یہ کیا ماجرہ ہے اس پر نبی اکرم ؐنے ارشاد فرمایا کہ اس نے مجھ پر اپنی زندگی میں ایک مرتبہ درود شریف پڑھا تھا اس پر یہ نوجوان حج کیلئے گیا تو اس نے کوئی اور دعا نہیں مانگی طواف کے دوران صرف درود شریف کا کثرت سے ورد کیا تو اس کی تمام دلی دعائیں رب کائنات نے اپنے محبوب کے طفیل قبول کر لیں۔

 انہوں نے کہا کہ ساری رات محفل نعت میں بیٹھ کر صبح نماز فجر نہ پڑھنا یہ جشن عید میلاد النبیؐ کی تعلیمات کے خلاف ہے مساجد آباد کرنا حضورؐ کی سنت ہے سیرت کا پیغام یہ ہے کہ امت مسلمہٰ قدم قدم پر جھوٹ ، دھوکہ بازی ، فراڈ ، یتیموں ، بیواءوں اور مساکین کا مال کھانا اور دیگر برائیوں سے اجتناب کرتے ہوئے اپنا تعلق رب کائنات ، اس کے پیارے حبیبؐ ، اللہ کی کتاب قرآن مجید ، نماز اور اسلامی تعلیمات سے جوڑ لے تو اس کی نجات خیر پر ممکن ہو گی مولانا عبدالستار خان نیازی پاکستان میں سیاستددانوں کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے وہ اپنے دور کے درویش اور ولی تھے حضورؐ کی ذات و برکات کے سبب سبھی کو عزت و مقام ملا ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی نے بہت خوبصورت انداز میں شان رسالتؐ بیان کی ہے نعت گوئی اور نعت خوانی پل صراط پر چلنے کے مترادف ہے تاہم آج کے دور میں اسے کاروبار بنا دیا گیا ہے جس سے مسلک کو انتہائی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے حضورؐ کی ولادت سے 5000 سال قبل کعبہ شریف کی تعمیر کے وقت بھی مانگی جانے والی دعا میں حضورؐ کا جشن منایا گیا اور آج اسلام کی وحدانیت اور حقانیت کا سب سے بڑا ثبوت سارا سال خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اسلام کے پروانوں کا جم غفیر ہے ۔