علامہ قاری محمد زوار بہادر کی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی سے ملاقات
علامہ قاری محمد زوار بہادر نے باضابطہ طور پر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی کو جمعیت علمائے پاکستان جے یو پی میں شمولیت کی دعوت دی
اٹک : مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان نورانی مجاہد اہلسنت علامہ قاری محمد زوار بہادر نے اپنے دورہ اٹک کے موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی سے ان کے دفتر این این ٹریولز اینڈ ٹوؤرز میں خصوصی ملاقات کی ۔
جس میں دونوں شخصیات کے درمیان موجودہ ملکی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا علامہ قاری محمد زوار بہادر نے باضابطہ طور پر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی کو جمعیت علمائے پاکستان جے یو پی میں شمولیت کی دعوت دی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب اٹک علامہ غلام محمد صدیقی ، ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، علامہ نثار چشتی و دیگر احباب بھی موجود تھے ۔