اٹک کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، چرس برآمد، ملزمان گرفتار

ملزمان حضرو پولیس کی حراست میں

ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس گردہ برآمد،الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج

اٹک :اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 منشیات فروش گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس گردہ برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے شہاب خان ولد رحم داد ساکن محلہ کوزچم لاہور تحصیل و ضلع صوابی سے 1200 گرام چرس گردہ اور ملزم کریم اللہ ولد سعد اللہ سکنہ سندر خیل پشاور سے 1320 گرام چرس گردہ 

 

تھانہ صدر حسن ابدا ل پولیس نے سید ظفر ولد سید رحمن ساکن ڈھیری بانڈہ ہنڈ تحصیل لاہور ضلع صوابی سے 2100 گرام چرس گردہ ، اور تھانہ حضرو پولیس نے محمد وسیم ولد محمد مسکین ساکن عدلزئی حضرو سے 360 گرام چرس برآمد کر کے

 

تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔