آقا ؐ کی ولادت پاک کا دن سب سے بڑی عید ہے :الحاج محمد نواز قادری

 ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین الحاج محمد نواز قادری تقریب کے اختتام پر دعا کر ر ہے ہیں 

جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی زیر نگرانی ماشاء اللہ شادی ہال میں عظیم الشان ’’ میلاد مصطفےٰ ؐ کانفرنس ‘‘ کا انعقاد 

اٹک : آقا ؐ کی ولادت پاک کا دن سب سے بڑی عید ہے اس دن کی برکت اور فضیلت کا اندازہ لگانا ممکن ہی نہیں ، شافی محشر ، ساقی کوثر ، رحمت اللعالمین ، بے سہاروں کے سہارا ، کفر کے اندھیروں کو ختم کرنے والی ہستی کی آمد کی خوشی کائنات کی ہر چیز مناتی ہے آج کے دن کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے سیرت نبوی ؐ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر معاشرہ اپنے ظاہر اور باطن کو نکھار سکتا ہے حضرت سخی سلطانؒ نے بھی سیرت نبوی ؐ پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی بگاڑ والے معاشرے کو اپنی تعلیمات کے ذریعے صحیح ڈگر پر لانے کی کوشش کی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مریدین اسلام کی روشن تعلیمات سے مستفید ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین الحاج محمد نواز قادری نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی زیر نگرانی ماشاء اللہ شادی ہال میں عظیم الشان ’’ میلاد مصطفےٰ ؐ کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 نقابت کے فرائض محمد اسد سلطانی نے سر انجام دیئے اور ہدیہ نعت کا نذرانہ دربار سلطان باھوؒکے خادم محمد شبیر سلطانی نے پیش کیا کانفرنس کا اہتمام انچارج تحصیل یونٹ صداقت علی ، نائب انچارج عبدالمالک ، عتیق احمد ، طلحہ ، تنویر احمد محسن ، حافظ شفاقت محمود ، محمد شفیق الرحمن ( آرکیٹیکٹ ) ، ملک راشد نے کیا تھا جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، بانی و مہتمم مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ معروف عالم دین علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی ، قاری محمدشعبان اعوان حقانی ، چیئرمین نعت کونسل الحاج ڈاکٹر عرفان قادری ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل ملک عتیق الرحمن کے علاوہ علاقہ بھر سے مقتدر علماء کرام ، مشاءخ عظام ، ڈاکٹرز ، وکلاء ، انجینئرز ، صحافی برادری ، تاجران سمیت دیگر اہم سیاسی ، سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔