دومیل سپر لیگ کا شاندار آغاز، پہلا دن پیر اصحاب ٹائیگرز کے نام رہا

دومیل کرکٹ سپر لیگ میں آج5میچ کھیلے گئے، پیر اصحاب کی ٹیم نے دونوں میچ سپر اوور میں اپنے نام کئے،پاری بن یونائیٹڈ ،شکاری کنگز اور ٹمنہ قلندربھی کامیاب
دومیل سپر لیگ میں آج کے مہمان خصوصی ملک عبدالمالک اعوان سیکٹری جنرل اعوان اتحاد پاکستان تھے
جنڈ(صدیق فخر سے) دومیل کرکٹ سپر لیگ سیزن ٹو کا شاندار آغاز ہو گیا افتتاحی میچ پاری بن یونائیٹڈ اور پیر کرم شاہ سلطانز کے درمیان کھیلا گیا
جس میں محمد شیراز نے48 رنز کی کیپٹن اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے میچ میں شکاری کنگز نے پیر کرم شاہ ٹائیگرز کو شکست دے دی، جس میں جنگی خان کی عمدہ بیٹنگ نے شکاری کنگز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دومیل کرکٹ سپر لیگ کا تیسرا میچ تمنہ قلندر اور پیر اصحاب ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا جو برابر ہو گیا،تمنہ قلندر نے پہلے بیٹنگ کی 70 رنز بنائے جو پیراصحاب ٹائیگرز نے آخری اورر میں 70 رنز بنا کر میچ برابر کردیا،سپر اورر میں پیراصحاب ٹائیگرز نے 24 رنز بنائے جبکہ ٹمنہ قلندر ٹارگٹ مکمل نہ کر سکی،پیراصحاب ٹائیگرز اپنا پہلا میچ سپر اوور میں جیت لیا،پیراصحاب ٹائیگرز کیپٹن ندیم شہزادجبکہ ٹیم ٹمنہ قلندر کے کپتان یاور ترابی تھے،چوتھے میچ میں بھی پیراصحاب ٹائیگرز نے سپراوور میں اپنا دوسرا میچ شکاری کنگز سے 10 رنز سے جیت لیا۔اس طرح آج کا دن پیر اصحاب ٹائیگرز کیلئے خوش قسمت ثابت ہوا جو دونوں میچ جیت چکی ہے۔جبکہ پانچوں میچ میں ٹمنہ قلندرز اور پاری بن یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹمنہ قلندرز جیت گئی۔
دومیل سپر لیگ میں آج کے مہمان خصوصی ملک عبدالمالک اعوان سیکٹری جنرل اعوان اتحاد پاکستان تھے
