جنڈ، جامعہ جعفریہ اور مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کانفرنس

جامعہ جعفریہ جنڈ میں مرکز افکار اسلامی جنڈ مولانا سعید احمد ہمدانی، کے زیر اہتمام خاتم النبین ﷺ کی ولادت کے سلسلے میںرحمۃالعالمین و اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے مقررین خطاب کر رہے ہیں

تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اتحاد بین المسلمین اس وقت عالم اسلام کی اشد ضرورت ہے:مقررین کا خطاب 

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ نمائندہ اٹک نیوز)جامعہ جعفریہ جنڈ میں مرکز افکار اسلامی جنڈ مولانا سعید احمد ہمدانی، کے زیر اہتمام خاتم النبین ﷺ کی ولادت کے سلسلے میںرحمۃالعالمین و اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس میں اہلسنت اور اہل تشیع کے علماء و نعت خوان نے شرکت کی جن میں علامہ مقبول حسین علوی،مولانا عبدالرحمن ، قاری غلام فرید قادری  ،قاری عبدالکریم ، علامہ لیاقت رانجھا ، پرنسپل جامعہ ہذا  علامہ رضی عباس ہمدانی، مولانا انیس الحسنین خان و دیگر نے خطاب جب کہ  ، نعت خوان  اجمل شاہ،حافظ شعیب،احسن علی قادری  نعتیہ کلام پیش کیا ۔ 

 

علماء کرام نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہمارے نبی ﷺ تمام عالم کے لئے رحمت بن کر آئے  12 ربیع الاوّل سے 17ربیع الاوّل تک وحدت المسلمین منانے کا مقصدیہ ہے کہ تمام مسالک کے مسلمان اکھٹے ہو کر جشن میلاد مصطفیﷺ منائیں۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اتحاد بین المسلمین اس وقت عالم اسلام کی اشد ضرورت ہے تب ہی ہم دشمنان اسلام کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ظلم و جبر اور سازشوں ناکام بنا سکتے ہیں ۔ ہمیں آپس کے اختلاف بھلا کر متحد ہونا ہو گا ۔کانفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات  ملک خرم علی خان ، ملک امان اللہ بگدیال ۔ لالہ رفیق خٹک ملک نوید ، محمد شریف بھٹی ، معروف نقیب ارسلان حیدر ، پیر مقد س امیر باد شاہ  چورہ شریف،قاری فاضل چشتی سمیت اہلسنت و اہل تشیع کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں کشمیر پر ظلم کے خلاف مذمت کی قرار داد بھی پیش کی گئی۔