Tue
16
Jun
2026

اٹک: سبزی اورفروٹ منڈی کے تاجروں کی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ہڑتا ل ،سبزی منڈی اورفروٹ منڈی بند تفصیلات کے مطابق سبزی اورفروٹ منڈی کے تاجروں کی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ہڑتا ل کی جس کی وجہ سے منڈی کے گردونواح میں کئی مقامات پرسڑکیں بلاک رہیں، ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثررہی ۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کیطرف سےجاری نرخوں پرپھل اور سبزیاں فروخت نہیں کرسکتے۔منڈی میں پھل اورسبزیاں ہمیں مہنگےداموں مل رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے نرخوں پرپھلوں اور سبزیوں کےبیچنےپرہمیں نقصان ہوگا۔
منڈیوں میں مہنگےداموں ملنےوالےپھل اورسبزی سستے داموں کسطرح فروخت کریں۔حکومت منڈیوں میں پھلوں اورسبزیوں کےنرخوں کو کنٹرول کرے۔تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی بھی کی ۔
