جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی، ایس پی حاجی محمد شفیق 

 ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس حاجی محمد شفیق

 عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی،دوران سفر روڈ پر 247 مسافروں کی مدد کی: ایس پی پٹرولنگ 

اٹک :پٹرولنگ پولیس اٹک نے ماہ اکتوبر میں ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر کی سربراہی میں ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف 2 ، منشیات کے خلاف 1 ایف آئی آر درج کراتے ہوئے 2 کپی دیسی شراب برآمد کی جبکہ ناقص سلنڈروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 گاڑیوں کو تھانہ میں بند کیا اور روڈ حادثات میں زخمی 17 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہسپتال منتقل کیا دوران سفر روڈ پر 247 مسافروں کی مدد کی۔

 

 اس موقع پر ڈی ایس پی حاجی شفیق کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔