دومیل سپر لیگ ،دوسرا دن بھی پیر اصحاب ٹائیگرز کے نام، سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

دوسرے دن 8 میچ کھیلے گئے ، دوسرے دن کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی پنڈ سلطانی آصف نواز خان تھے
جنڈ(صدیق فخر سے) دومیل کرکٹ سپر لیگ کے دوسرے دن بھی پیر اصحاب ٹائیگرز کی ٹیم میدان میں چھائی رہی، دوسرے دن8میچ کھیلے گئے، دومیل سپر لیگ کے دوسرے دن مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی پنڈ سلطانی آصف نواز خان تھے۔ دومیل سپر لیگ کے دوسرے دن پہلا میچ گرین تھنڈر بمقابلہ شکاری کنگز ہوا جس میں شکاری کنگز نے کامیابی حاصل کی دوسرا میچ گرین تھنڈر بمقابلہ پاری بن یونائیٹڈ میں ہوا جو پاری بن یونائیٹڈ نے جیت لیا اس میچ میں شیراز نے 65 رنز کی وننگ اننگز کھیلی۔تیسرا میچ پیر اصحاب ٹائیگرز بمقابلہ پاری بن یونائیٹڈ میں ہوا جس میں پیر اصحاب ٹائیگرزکی ٹیم فتح یاب ہوئی ،چوتھا میچ پیر اصحاب ٹائیگرز بمقابلہ پیر کرم شاہ کنگز ہوا اس میچ میں بھی جیت پیر اصحاب ٹائیگرز کے نام رہی یہ میچ جیتنے کے بعد پیر اصحاب ٹائیگرز کی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی کر لیا ۔
پانچواں میچ گرین تھنڈرز بمقابلہ ٹوبہ قلندرز ہوا جس میں ٹوبہ قلندرز فتح یاب ہوئی ،دومیل سپر لیگ کے دوسرے دن چھٹا میچ ٹوبہ قلندرز بمقابلہ پیر کرم شاہ سلطانز جو پیر کرم شاہ سلطانز نے جیت لیا اس ٹورنامنٹ میں پیر کرم شاہ سلطانز کی پہلی کامیابی تھی۔ساتواں میچ پیر اصحاب ٹائیگرز بمقابلہ گرین تھنڈرز ہوا جو پیر اصحاب ٹائیگرز نے جیت لیا۔آٹھواں میچ شکاری کنگز بمقابلہ پاری بن یونائیٹڈ جو پاری بن یونائیٹڈ نے میچ جیت لیا جس میں شیراز نے عمدہ بیٹنگ کی اور39 پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی پنڈ سلطانی آصف نواز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور انتظامیہ کو بہترین ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین اور مبارکباد بھی دی۔
