اٹک،عوامی ریلیف کیلئے ماڈل سستا بازار قائم ،ڈپٹی کمشنر کا دورہ

حکومت پنجاب کی طرف سے اٹک شہر اور حضرو میں لگایا جانے والا ماڈل بازار

سبزی ، پھل، چکن، مچھلی اور کریانہ کی اشیاءبازار سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ،بہترین مینجمنٹ سے اس بازار میں قیمتوں پر خصوصی کنٹرول رکھا جائے گا،ڈی سی اٹک 

اٹک:حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کا احسن اقدام، مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ماڈل سستا بازار قائم کر دیا گیا ریلیف ملنے پر عوام کا اظہارِ مسرت تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کمیٹی چوک کے نزدیک ماڈل سستا بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں سبزی ، پھل، چکن، مچھلی اور کریانہ کی اشیاءبازار سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ۔

 

ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے اس بازار کا مقصد عوام کی مشکلات میں کمی لانا ہے اور عوام کو اشیائے خورد نوش اور روز مرہ اشیاءکی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے بازار کے قیام پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ بہترین مینیجمنٹ سے اس بازار میں قیمتوں پر خصوصی کنٹرول رکھا جائے گا اور عوام کو میعاری اشیاءسستے داموں فراہم کی جائیں گی ۔

 

ریلیف ملنے پر عوام کا اظہارِ مسرت تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کمیٹی چوک کے نزدیک ماڈل سستا بازار قائم کر دیا گیا ہے۔