جنڈ،فٹبال ٹورنامنٹ کا چیمپئن مانچسٹر کلب کوہاٹ ، ملک بہادر یارکی خصوصی آمد

فائنل میچ مانچسٹر فٹبال کلب اور جنڈ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا، مہمان خصوصی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک بہادر یار تھے
جنڈ (ظفر اقبال سے+نمائندہ اٹک نیوز) بین الصوبائی(پنجاب ، کے پی کے) آ ل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کامانچسٹر یونائیڈڈ گنڈیالی، کوہاٹ جنڈ فٹ بال کلب کے درمیاں کھیلا گیا جس کا فیصلہ پنلٹی سٹروکی کی بنیاد پر ہوا جو کہ مانچسٹر یونائیڈڈ نے دو ،زیرو سے جیت لیا میج کے مہمان خصوصی سابق امیدوار ایم پی اے پی پی 5 ملک بہادر یار خان تھے جب کہ دیگر مہمانان گرامی میں ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ ، ملک امان اللہ خان بگدیال ، سابق چیئرمین ملک ریاض الدین ، ملک جمشید ایڈووکیٹ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر اور سپورٹس آفسیر وحید احمد نے شرکت کی ۔
ٹورنامنٹ کو آ رگنائز ملک عثمان اور کیپٹن منا، بھائی استاد شفقت اور ان کی ٹیم نے کیا تقریب سے ملک بہادر یار اور ملک ارشد حمید نے تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بہترین نشو ونما میں کھیلوں کا کردار کلیدی ہے ، ہمارے گراؤنڈ آباد ہونے سے ہماری آنے والی نسلیں منفی سرگرمیوں سے دور اور ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند ہونے کی بدولت بحیثیت قوم ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گی ۔عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے کھیل کو میدانوں میں آباد کرنے میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔
