جنڈ، ملک اسلم خان (بھنڈر)کے بھتیجوں کی دعوت ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت 

ملک اسلم و ملک خالد پٹواری (بھنڈر)کے بھتیجوں ملک آصف ایڈووکیٹ، ملک عاطف بھنڈر، ملک مختیار و ملک حسن کی ولیمہ کی تقریب

ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال، سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈہ، ملک بہادر یار خان بجوال و دیگر بھی موجود تھے 

جنڈ:سیاسی و سماجی شخصیات ملک اسلم و ملک خالد پٹواری (بھنڈر)کے بھتیجوں ملک آصف ایڈووکیٹ، ملک عاطف بھنڈر، ملک مختیار و ملک حسن کی ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی، علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیات ملک اسلم کے بھتیجوں کی شادی گزشتہ روز تحصیل جنڈ کے گائوں بھنڈر میں سرانجام پائی جس کی ولیمہ کی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈہ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک بہادر یار خان بجوال، ملک غلام جیلانی لنگر،وائس چیئرمین یو سی لنگر ملک اشتیاق اور سابق کونسلر ملک نادر خان لنگر،ملک مبشر فلک اعوان، ملک محسن فلک اعوان ،ملک جاوید اعوان جلوال ،معروف قانون دان و سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن جنڈ ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ،

 

 ملک امان اللہ خان بگدیال،ڈاکٹر ملک صفی الدین کھنڈا ،راہنما پاکستان مسلم لیگ ن جنڈ میجر شیر ملک،سابق چیئرمین یوسی لنگر ملک ابرار ایڈووکیٹ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار منظر امیر خان، میجر ملک اسماعیل کھنڈہ،سردار ممتاز خان بسال، رہنما تحریک انصاف ملک نوید حسین، سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک لبیک سید احسن محمود گیلانی، ملک تاج محمد خان پٹواری، حمزہ شیر ملک، ڈاکٹر شوکت علی ودیگر علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور نئے سفر کے آغاز پر دولہوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔