ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس

پیر محمد اشفاق احمد نے خطاب اور دعا کرائی، علمائے کرام ، مشائخ عظام ، معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت
اٹک :جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام علاقہ بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے صدر مرکزی میلاد کمیٹی کامرہ کینٹ سید ریاض حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری امجد بیگ کی زیر نگرانی موضع سیدن ہٹیاں میں سالانہ جلوس کا آغاز ہوا اس موقع پر پیر محمد اشفاق احمد نے خطاب اور دعا کرائی جبکہ اس موقع پر صدر سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، ملک شیر افضل خان ، محمد ریاض بھٹی ، علمائے کرام ، مشائخ عظام ، معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، سیرت کمیٹی ڈھوک فتح کے زیر اہتمام 43 واں سالانہ جلوس مرکزی جامع مسجد نورانی ڈھوک فتح سے نکالا گیا جس میں نگران اعلیٰ سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹخ حاجی محمد الیاس اور دیگر نے شرکت کی نگران اعلیٰ سیرت کمیٹی ڈھوک فتح محمد ہاشم اعوان کے علاوہ علمائے کرام اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، صدر سیرت کمیٹی سروالہ شیں باغ ملک وحید اقبال کے زیر اہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ مسجد لوہاراں سے نکالا گیا
جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ڈیڑہ حاجی عبدالودود خان مرحوم پر اختتام پذیر ہواجلوس میں علمائے کرام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرکزی میلاد کمیٹی رجسٹرڈ کامرہ کینٹ کے صدر سید ریاض حسین شاہ ، اور جنرل سیکرٹری امجد بیگ کی زیر نگرانی سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبیؐ محلہ منور آباد ، تاجہ باجہ سے نکالا گیا جو جنازہ گاہ موضع ویرو پر اختتام پذیر ہوا جلوس میں علمائے کرام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، سیرت کمیٹی جابہ کے زیر اہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ زیارت شہیداں والا سے نکالا گیا جس کا افتتاح پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی نے کیا جبکہ جلوس کی قیادت کرنے والوں میں صدر سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، ملک شیر افضل خان ، محمد ریاض بھٹی موجود تھے جبکہ رفاقت خان اور صداقت خان نے اس موقع پر شرکاء کیلئے اٹک کی مشہور علاقائی ڈش کٹوہ کا وسیع پیمانے پر رہائش گاہ محمد اسحاق پر اہتمام کر رکھا تھا بعدازاں محفل نعت جامع مسجد غوثیہ میں منعقد کی گئی جس میں علاقہ بھر سے نعت خواں حضرات نے شرکت کی جلوس کئی میل لمبا تھا ، گاءوں مونگی والی میں 16 واں سالانہ جلوس عید میلاد النبی ؐ جامع مسجد مونگی والی سے جلال موڑ تک نکالا گیا جلوس کی قیادت کرنے والوں میں صدر سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، ملک شیر افضل خان ، محمد ریاض بھٹی موجود تھے جلوس میں مبشر رحمان اور محمد اکرام نے اونٹوں کو سجا کر جلوس کو چارچاند لگا دیئے تھے جبکہ اس جلوس میں 10 سال سے کم عمر کی بچیوں کی نعت خواں پارٹی نے بہت خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کی ، سیرت کمیٹی بوڑا کے زیر اہتمام 12 واں سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ کا آغاز سردار جاوید خان ہاءوس سے ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا دربار سید نور شاہ پر اختتام پذیر ہوا جلوس کا اہتمام خرم نواز ، شہریار عطاری نے خوبصورت انداز میں کر رکھا تھا اور یہاں بھی اٹک کی روایتی ڈش کٹوہ کئی ہزار افراد کو کھلائی گئی ، تھانہ حضرو کے گائوں حمید میں ذوالفقار احمد کی زیر نگرانی سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ نکالا گیا جس میں سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان کے علاوہ علمائے کرام ، معززین علاقہ اور نعت خواں پارٹیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، خگوانی میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐ کا جلوس نکالا گیا جس میں مولانا مشتاق احمد چشتی آف سروانہ نے خطاب کیا ، رہائش گاہ ڈاکٹر مسعود اختر خٹک ساکن پھلائی سٹاپ ڈھوک تریڑھ فتح جنگ روڈ جبی کسراں میں سالانہ محفل میلاد مصطفیؐ میں مقامی نعت خواں اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
