Wed
17
Jun
2026

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے تھانہ بسال پولیس نے نزاکت عرف نزاکتی ولد محمد نواز سکنہ جنڈ سے 2196 گرام چرس ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے اسماعیل ولد بہادر شیرساکن بر لورے گائوں سپین کانی صوابی سے 2 بوتل شراب ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ملزم محمد جنید خان ولد مقصود الہٰی ساکن بائی گاڑ تحصیل حسن ابدال سے 1 کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اسلحہ کےساتھ تصاویرنوجوان کو مہنگی پڑ گئیں فتح جنگ پولیس نے نوجوان کو کلاشنکوف سمیت دھر لیامقدمہ درج کر لیا ۔
