Thu
18
Jun
2026

اٹک: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن ( ر ) عار ف نواز خان کی ہدایت پرڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ضلع بھر سے پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی ۔
ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا بعدازاں مارچ پاس ہوا اور
پولیس کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آوٹ اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے ۔
