Thu
18
Jun
2026

پنڈی گھیب:جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہڈ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء نے بہت اچھے انداز میں تلاوت کلام پاک ، حمد و نعت اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تقاریر پیش کیں۔
اس کے بعد حا فظ سلیم اللہ صاحب نے اپنے خطاب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔ آخر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے۔
