اٹک، من پسند افراد کو چیئرمین زکوۃٰ کمیٹیاں بنانے کی تیاریاں

قریبی اور من پسند افراد کو نوازنے کیلئے زکوۃٰ کمیٹیوں کے چیئرمین بنانے کیلئے تگ و دو جاری
من پسند افراد کو نوازنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے بھی بھرپور مذمت
اٹک (صدیق فخر سے) نئے پاکستان میں قریبی افراد کو نوازنے کیلئے زکوۃٰکمیٹیوں کے چیئرمین لگانے کا امکان، حکومتی منتخب نمائندوں کی طرف سے من پسند افراد کو چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی بنانے کیلئے کوششیں شروع، من پسند چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی ہونے کی وجہ سے زکوۃٰ بھی مند پسند افراد کو ملنے کا امکان، مستحق افراد کو نئے پاکستان میں زکوۃٰ سے بھی محروم کیا جانے لگا، ذرائع ، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ہر سطح پر زکوۃٰ کمیٹیوں کے چیئرمین کیلئے من پسند افراد کا چنائو جاری ہے ، حکومتی منتخب نمائندو ں نے اپنے قریبی اور من پسند افراد کو نوازنے کیلئے زکوۃٰ کمیٹیوں کے چیئرمین بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں اور فہرستیں بھی مرتب کی جا رہی ہیں ۔
نئے پاکستان میں اپنی پسند کا چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی لگانے سے زکوۃٰ کی رقم بھی من پسند افراد میں ہی تقسیم ہو گی جس کی وجہ سے مستحق افراد کو ان کا حق نہیں مل سکے گا۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے بھی اس اقدام کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے ۔
