اٹک ،ڈسٹرکٹ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس گالہ

جس قوم کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، شرکا ء کا تقریب سے خطاب
اٹک ،ڈسٹرکٹ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اٹک کے زیر اہتمام اور ڈی او لٹریسی میمونہ انجم کی زیر سرپرستی سپورٹس گالہ کا انعقاد ہوا جس کےمہمان خصوصی جاوید اقبال سی او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اٹک تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں اے سی اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، پرنسپل رضیہ سلطانہ سکول فار سپیشل ایجوکیشن سلمیٰ فہیم ،مس شرین اسلم صاحبہ ممبر انسانی حقوق پنجاب اٹک ، وحید بابر ضلعی سپورٹس آفیسر اٹک بھی موجود تھے۔ تقریب میں اٹک ڈسٹرکٹ نان فارمل بیسک سکول سسٹم کے طلبہ ،سپیشل ایجوکیشن سکول کے طلبہ ۔مسیحی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی جس میں مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیااور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
شرکاء نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا اور کہا کہ معاشرے میں تعلیم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ ،تفریحی سرگرمیاں، کھیلوں کا انعقاد وغیرہ سے بچوں میں خوداعتمادی پیدا کرنا بہترین عمل ہے ۔کھیلوں کے فروغ سے بچوں میں اچھی نشوونما کرنے کا ذریعہ ہے ۔ماہرین کی رائے ہے کہ جس قوم کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔بڑھتی ہوئی بیماروں سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے بچوں کا رحجان کھیلوں کی جانب رکھنا ضروری ہے ۔
