اٹک، ضلع بھر میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھا دیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،فنانس اینڈ پلاننگ

ترقیاتی کاموں کے معیار اور مقدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،تکمیل کے بعد عوام مستفید ہوں گے، ضیغم نواز چوہدری
اٹک :ضلع بھر میں تر قیاتی کاموں کا جھال بچھا دیاگیا اور ان کاموں کی تکمیل کے بعد عوام ان سے مستفید ہو سکیں گے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اٹک ضیغم نواز چوہدری نے ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع بھر کے متعلقہ افسران نے شر کت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر پلاننگ جمال طارق چوہدری نے شر کاء کو ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کے متعلق بر یفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تعلیم ،صحت ،پبلک ہیلتھ ،انفر سٹر کچر کی بحا لی اور مر مت اور دیگر شعبوں میں کام جاری ہیں۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہائی وے کی24 سکیموں پر 5187 ملین،بلڈنگز کی 18 سکیموں پر 910;46;621 ملین،پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں پر 1691;46;509 ملین روپے لاگت آئے گی ایس ڈی جی پر وگرام کے تحت 39 سکی میں جاری ہیں جن پر93;46;675 ملین روپے خر چ ہو ں گے دیہی تر قیاتی پر وگرام کی تین سکیموں پر246;46;467 ملین روپے لاگت آئے گی عوامی تر قیاتی پر وگرام کی20سکیموں کے لیے 300 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ا س موقع پر خطاب کر تے ہوئے اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہو جانے چاہئیں تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اس کے علاوہ ان کاموں کے معیار اور مقدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے تر قیاتی کاموں کی رفتار سے متعلق آگاہ رہیں اور باقاعدگی سے ان کاموں کا معائنہ کریں اس کے علاوہ تمام تر قیاتی کاموں سے متعلق رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو ارسال کریں ۔
