اٹک پولیس ان ایکشن،6 ملزمان گرفتار، چرس و اسلحہ برآمد

ملزمان اٹک پولیس کی حراست میں

سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتارکیا گیا 

اٹک :اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے محمد رشید عرف پنوں ولد غلام سرور ساکن سیدن حضرو سے 1350 گرام چرس ، تھانہ رنگو پولیس نے محمد زبیر ولد فقیر اللہ سکنہ چھوٹا لاہور صوابی سے 360 گرام چرس بر آمد ، تھانہ انجراء پولیس نے حمید اللہ خان ولد شاہ نواز ساکن انجراء سے 700 گرام چرس 

 

 تھانہ سٹی اٹک پولیس نے علی رضا ولد رسول خان سکنہ اٹک شہر سے 400 گرام گردہ چرس اور ملک عدنان ولد ملک سیف الرحمن سکنہ ا ٹک شہر سے 410 گرام گردہ چرس ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے عبدالرحمن ولد نور محمد ساکن کھنڈا تحصیل لاہور ضلع صوابی سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔