Wed
17
Jun
2026

اٹک :اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانسر اٹک میں ٹریفک ایجوکیشن ، روڈ سیفٹی اور فضائی آلودگی ، سموگ سے متعلق لیکچر اور سموگ آگاہی روڈ واک کا اہتمام کیاگیا۔
جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلبہ کو ٹریفک ایجوکیشن ، روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہ کیا فضائی آلودگی ، سموگ سے بچنے کے لیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لیے ہدایات دیں واک کے بعد آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔
