دیامر بھاشا او مہمند ڈیم ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کریم خان 

ر صدر آ ئی ایم پاکستان اٹک کریم خان نے ای،لائبریری اٹک ہال میں منعقدہ آ گاہی نشست سے خطاب کرتے ہوئے

مہمند ڈیم 2024 میں مکمل ،800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،دیامر بھاشا ڈیم پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جائے گا، صدر آ ئی ایم پاکستان

اٹک :دیامر بھاشا او مہمند ڈیم پاکستان کی معاشی ، زرعی ، تجارتی ، اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان دونوں ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف معاشی لحاظ سے بلکہ پانی کا ذخیرہ کرنے کے سبب دفاعی لحاظ سے بھی مضبوط اور مستحکم ملک بنے گا ان ڈیموں سے پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی میں بھی واضح کمی آئے گی مہمند ڈیم 2024 میں مکمل ہوگا جبکہ اس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور ہزاروں رقبے پر پھیلی زمین کاشت ہو سکے گی دیامر بھاشا ڈیم پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صدر آ ئی ایم پاکستان اٹک کریم خان نے ای،لائبریری اٹک ہال میں منعقدہ آ گاہی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا آگاہی نشست میں ان دونوں ڈیموں کی اہمیت و افادیت کے حوالے تقریب منعقد ہوئی جس کا انعقاد دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنڈ ریزنگ کرنے والے فورم آ ئی ایم پاکستان ورلڈ واءڈ موومنٹ نے کیا تھا میں علاقہ بھر سے معززین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 اس موقع پر صدر آ ئی ایم پاکستان اٹک کریم خان نے دیامر بھاشا اور مہیند ڈیم کے حوالے سے ڈیمز کی اہمیت کے بارے میں آ گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں یہ فورم قائم ہے اور آ ئی ایم پاکستان کے پلیٹ فارم کے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی مقررین نے ڈیمز کی ضروریات پر روشنی ڈالی ، یاد رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سپریم کورٹ آ ف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کی زیر نگرانی تعمیراتی مراحل میں ہے مہمند ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے اس کا باقاعدہ افتتاح سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیا تھا ۔