اٹک چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ ،الشیخ فٹبال کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پہلا کوارٹر فائنل الشیخ فٹبال کلب اٹک اور الیون سٹار فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا
اٹک :اٹک چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2019ء کے پہلے کوارٹرفائنل میں راولپنڈی ڈویژن کے مشہور ومعروف الشیخ فٹبال کلب اٹک نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اظہارشاہ عرف بلا فٹبالر کی الیون سٹار فٹبال کلب کوشکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہرکرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تفصیلات کے مطابق میچ کے پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں الشیخ فٹبال کلب کے سینٹر فاروڈ مبین احمد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف کے پہلے منٹ میں الشیخ فٹبال کلب کے لیفٹ آوٹ محمد زین نے مخالف ٹیم کے ڈیفنس کھلاڑیوں کو بہترین ڈاچز دیتے ہوئے بال کو جادوئی طریقہ سے نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ آخرتک قائم رہی اور اس طرح الشیخ فٹبال کلب نے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
الشیخ فٹبال کلب کی اس شاندار کامیابی پر بانی کلب شیخ ظہورالہٰی سیکرٹری ڈی ایف اے اٹک و سابق کونسلر اور آفتاب احمد قریشی و سابق صدر ڈی ایف اے اٹک طاہر محمود مودی نے تمام کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر دلی مبارک دی ۔
