میجر طاہر صادق ہی ضلع اٹک کو دنیا کا مثالی ضلع بنا سکتے ہیں

اسلام آباد: ایم این اے میجر طاہر صادق اور غلام سرور صاحب کی جہانگیر ترین سے ملاقات، اس موقع پر عون چوہدری بھی موجود تھے

میجر لورز فورس قائد عوام معمار اٹک ہر دلعزیز رکن قومی اسمبلی حلقہ این این 55 اٹک میجر طاہر صادق کا ہر اول دستہ ہے جو اپنے قائد کا پیغام کام اور کام پورے ضلع میں پہنچانے ، اس پر عملی طور پر عمل پیرا ہونے پر مصروف عمل ہے،شیخ عبدالتنویر، ملک کامران ایوب، آفتاب احمد قریشی 

ممبر کور گروپ تحریک انصاف ، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی مرکزی رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین سے  ملاقات

اٹک :میجر لورز فورس قائد عوام معمار اٹک ہر دلعزیز رکن قومی اسمبلی حلقہ این این 55 اٹک میجر طاہر صادق کا ہر اول دستہ ہے جو اپنے قائد کا پیغام کام اور کام پورے ضلع میں پہنچانے ، اس پر عملی طور پر عمل پیرا ہونے پر مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین میجر لورز فورس شیخ عبد التنویر ، کوارڈینیٹر ملک کامران ایوب عرف کامی ملک ، ایڈمن سوشل میڈیا آفتاب احمد قریشی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد اور ان کے بچے ضلع اٹک کے طول و عرض میں اپنے ووٹرز سپورٹرز اور ضلع اٹک کی عوام کی غمی خوشی میں ہر وقت موجود رہتے ہیں جس سے ضلع اٹک کی عوام کے دلوں میں میجرطاہر صادق کی بے پناہ محبت پائی جاتی ہے وہ وقت دور نہیں جب معمار اٹک اپنی سابق روایت کو دہراتے ہوئے ضلع اٹک کو دنیا کا مثالی ضلع بنا دیں گے ۔

 

علاوہ ازیں  ممبر کور گروپ تحریک انصاف ، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی مرکزی رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین سے اہم ترین ملاقات کی جس میں ملکی سیاست پارٹی امور اور ضلع اٹک میں تنظیم سازی کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت کی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان بھی موجود تھے ۔