Sat
20
Jun
2026

فتح جنگ:فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر روئی کی دکان میں آتشزدگی ، تفصیلات کے مطابق وحید دکاندار کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں پڑی لاکھوں روپے مالیت کی روئی کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم چیف آفیسر خان بادشاہ سمیت فوراً موقع پر پہنچ گئی
اور بروقت کاروائی کرنے سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ۔
