اناڑی حکمرانوں نے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،سرداراحسن 

سردار احسن ملال

 چوہدری نثار علی خان کی ملک و قوم کیلئے بے شمار خدمات ہیں وطن سے محبت ان میں خون میں رچی بسی ہے

فتح جنگ :سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک سرداراحسن علی خان ملال نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی ملک و قوم کیلئے بے شمار خدمات ہیں وطن سے محبت ان میں خون میں رچی بسی ہے ”صحافیوں“ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار احسن علی خان نے کہا کہ حلقے کے عوام ان کی خدمات کی بدولت ان سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں گزشتہ الیکشن میں ایک سازش کے تحت ان کو اسمبلی سے باہر رکھنے کی مذموم کوشش کی گئی آج بھی مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں وہ واحد سیاسی راہنماءہیں جن کے سخت ترین سیاسی مخالفین بھی ان پر کرپشن کا کوئی الزام تک نہ لگا سکے انھوں نے کہا کہ قائد محترم نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے وہ وطن عزیز اورعلاقے کے عوام کے وسیع تر مفاد اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد میدان عمل میں سرگرم ہو چکے ہیں انکے گروپ دھڑے کے دیرینہ ساتھی ان سے رابطے کر رہے ہیں وہ ملکی سطح پر اپنا بھر پور سیاسی کردار کرینگے۔

 

 انھوں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف انقلابی اقدامات اور دلیرانہ اقدامات اٹھائے ملک کو دہشت گردی اور بد امنی کی دلدل سے نکالنے کا تمام تر کریڈٹ اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی کان پوٹھوار کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ملک کے سنجیدہ سیاسی حلقو ں میں ان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان شاءاللہ وہ پاکستان کے استحکام سلامتی سالمیت تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے عوامی امنگوں کے مطابق اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے