ملک کی لوٹی دولت پاکستان لانے کا وعدہ ضرور پورا کیا جائیگا، اکبر خان تنولی

برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ کے اثاثوں کی واپسی حکومت کی بڑی کامیابی ہے،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی
حسن ابدال:ملک کی لوٹی دولت پاکستان لانے کا وعدہ ضرور پورا کیا جائے گا۔برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ کے اثاثوں کی واپسی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی اسمبلی اکبر خان تنولی نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک سے کرپشن خاتمے اور لوٹ مار کا بازار بند کروانے کا وعدہ کیا تھا اور اس میں بڑی حد تک کامیاب ہو چکے ۔جمہوریت کے نام پر ملک سے لوٹ مار کر کے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنیوالے بے نقاب ہو چکے، برطانیہ کی کرائم ایجنسی کی جانب سے 190ملین پائونڈز کے اثاثے پاکستان کو واپس کیے جانے کا فیصلہ ہماری ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ وہ پہلی قسط ہے جس کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والے آج احتساب کے خوف سے بھاگ رہے ہیں مگر احتساب کے عمل میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔
آنے والے دنوں میں احتساب کا عمل مزید سخت ہو گا اور لٹیرا گروپ کی چیخوں میں بھی اضافہ ہو گا جو خود کو احتساب کے عمل سے بالا سمجھتے تھے۔
