اووسیز کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے کوشاں رہتی ہے،طارق محمود

اووسیز کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے کوشاں رہتی ہے،طارق محمود

اٹک (حافظ عبدالحمید خان )بیرون ملک مقیم تاجر برادری پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں رہتی ہے بیرون ملک تاجر برادری اُن ممالک میں تجارت کے ساتھ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ ملکی معیشت بہتر ہو سکے اور ملک کو فائدہ پہنچے ہم پاکستانیوں کے دل اُن ممالک میں کاروبار ، مصروفیت اور رہائش پذیر ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری ، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار سوئزر لینڈ میں مقیم اٹک سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت طارق محمود نے اپنے دفتر (طاہر سی این جی) اٹک میں میڈیا سے ملاقات میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کی طرح بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بھی مایوس کیا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دامے درمے سخنے ہر طرح سے عمران خان کو سپورٹ کیا ملک میں تبدیلی آئے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو اور عوام کو ریلیف ملے مگر عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ عمران خان ایفا نہیں کر سکے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہالینڈ میں بھی رہا وہاں پر بھی میرا کاروبار تھا اور اب میں سوئزر لینڈ میں ہوں تیس سال بیرون ملک رہنے کے باوجود میں نے اپنے آبائی ضلع اٹک میں طاہر سی این جی کے نام سے کاروبار شروع کیا جہاں پر ستر کے قریب لوگ بر سر روزگار ہیں۔

 

 

 ہمارا مشن ملک کی بہتری عوام کی خوشحالی اور ایمانداری کے ساتھ کاروبار کرنا ہے جس پر ہم کار بند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجروں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کریں تاکہ ملک میں بہتری لائی جا سکے۔