فتح جنگ، ریپ کیس کے نامزد ملزم کاشف کی ضمانت منظور 

سیدہ عظمی بتول کاظمی ایڈووکیٹ

ملزم کی وکالت جنڈ بار وکیل سیدہ عظمی بتول کاظمی نے کی ،تا فیصلہ مقدمہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم 

فتح جنگ، ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ فتح جنگ نے ریپ کیس کے نامزد ملزم کاشف کی ضمانت منظور کر لی۔تھانہ فتح جنگ کے مقدمہ نمبر 456/19 بجرم 376ت پ کے نامزد ملزم کاشف کی ضمانت منظور کر لی ۔ملزم کی وکالت جنڈ بار وکیل سیدہ عظمی بتول کاظمی نے کی جن کے قانونی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ نے ملزم کو تا فیصلہ مقدمہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مسماۃ چ کے ساتھ زبردستی حرام کاری کی ہے ملزم 14دن سے بند حوالات تھا۔

یاد رہے کہ سیدہ عظمی بتول کاظمی فوجداری مقدمات کی انتہائی کم عرصہ میں انتہائی قابل وکیل ثابت ہوئی ہیں۔