مسلم لیگ ن اٹک کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

ریلی میں شرکاء نے گو عمران گو اور نااہل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے کشمیر چوک پر پہنچ کر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی
اٹک: مسلم لیگ ن اٹک کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی کے زیر انتظام تحصیل سیکرٹریٹ اٹک سے شروع ہوئی جس کی قیادت محمد سلیم شہزاد ضلعی صدر، میاں شاہنواز شانی تحصیل صدر اٹک و دیگر عہدیداران نے کی ریلی میں شرکاء نے گو عمران گو اور نااہل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے کشمیر چوک پر پہنچ کر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد،تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آج عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں روزمرہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں متوسط طبقے کے لئے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی محال ہو گیا ہے ان سنگین حالات کے باوجود حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہیں عوام کی چیخیں سنائی نہیں دیتی آج بھی وہ انتقامی سیاست میں مصروف ہیں عوام اس نام نہاد تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔
. اس موقع پرضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق،تحصیل جنرل سیکرٹری اٹک ملک ذیشان بولیانوال،سابق وائس چیئرمین ملک محمد نعیم،طلال اشرف بٹ،ملک انصار احمد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر،سٹی صدر یوتھ وقار احمد،سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ حماد فیض،لیگی رہنما میاں جمیل،زمان شاہ،سابق کونسلرز جاوید اقبال ملک،شیخ ظہور الٰہی،میاں جمیل،سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان،بلال حسین آرائیں،نعمان خان،سابق کونسلر شیخ خالد محمود خالدی،شیخ اظہر محمود،شیخ سہیل امین،یاسر نثار،محمد بلال،غلام عباس،سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عامر و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے
