میجر لورز فورس کے زیر اہتمام میجر طاہر صادق کی سالگرہ کی تقریب

تقریب میںچیئرمین میجر لورز فورس شیخ تنویر، سینئر وائس چیئرمین عبد الوہاب خان، لال شاہ وائس چیئر مین حافظ سردار نصرت علی خان، ایڈمن آفتاب احمد قریشی و دیگر کی شرکت
اٹک: ضلع اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر طاہر صادق کے یوم پیدائش کے موقع پر میجر لورز فورس کے زیر اہتمام سالگرہ کی مرکزی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی سالگرہ کا کیک چیئرمین میجر لورز فورس شیخ تنویر، سینئر وائس چیئرمین عبد الوہاب خان، لال شاہ وائس چیئر مین حافظ سردار نصرت علی خان، ایڈمن آفتاب احمد قریشی،ڈاکٹر شیخ اسد، کامی ملک و دیگر عہدیداران نے سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ کاٹا عبدالوہاب خان ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہرصادق ضلع اٹک کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور عوام کی بے پباہ محبت کوئی مداری نہیں نکال سکتا۔
تقریب کے آخر میں میجر طاہر صادق کی عمر درازی کے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
علاوہ ازیں میجر لورز فورس قائد عوام معمار اٹک ہر دلعزیز رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق کا ہر اول دستہ ہے جو اپنے قائد کا پیغام کام کام اور کام پورے ضلع میں پہنچانے اور اس پر عملی طور پر عمل پیرا ہونے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری میجر لورز فورس حافظ محمدوقاص کاشی اور جواد زاہدکیانی نے میجرطاہر صادق کے یومِ پیدائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد اور ان کے بچے ضلع اٹک کے طول و عرض میں اپنے ووٹرز ، سپورٹرز اور ضلع اٹک کی عوام کی غمی خوشی میں ہر وقت موجود رہتے ہیں جس سے ضلع اٹک کی عوام کے دلوں میں میجرطاہر صادق کی بے پناہ محبت پائی جاتی ہے وہ وقت دور نہیں جب معمار اٹک اپنی سابقہ روایات کو دہراتے ہوئے ضلع اٹک کو پاکستان کا مثالی ضلع بنا دیں گے ۔
