حضرو نانگہ بابا زیارت کے قریب دو موٹر سائیکل کی ٹکر

حضرو نانگہ بابا زیارت کے قریب دو موٹر سائیکل کی ٹکر

دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

حضرو :حضرو نانگہ بابا زیارت کے قریب دو موٹر سائیکل کی ٹکر۔ دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق زیارت نانگہ بابا حضرو کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔60 سالہ عبدالسلام کا تعلق تاجک گاوں اور 35 سالہ غلام گل کا تعلق مراڑیہ گاوں سے ہے۔ ایک زخمی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔جبکہ دوسرے کو سر میں شدید چوٹ آئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں کو تحصیل ہسپتال حضروشفٹ کر دیا گیا۔

 

 جہاں سہولیات کے فقدان کے باعث دونوں کو ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔