پنڈی گھیب میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد

پنڈی گھیب میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد

سول سوسائٹی و شہریوں کی شرکت، پاک فوج کے وقار کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، عطاء المصطفیٰ جمیل

 پنڈی گھیب (فیصل منیر سے/ اٹک نیوز ) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عطاء المصطفیٰ جمیل نے کہا ہے کہ ہم اپنی پاک افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج کے وقار کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ مشرف کو پھانسی کے احکامات جاری کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فو ج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اس موقع پر ملک نسیم ، صاحبزادہ ملک راحیل احمد اعوان ، تاج گل نیازی ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں  نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بیززاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔