Fri
22
May
2026

اٹک ( ضلعی سینئر نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اٹک سید اسد عباس بخاری سے ) ا یڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے آغوش الخدمت ٹرسٹ اٹک میں ٹریفک ایجوکیشن،روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا، جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء و سٹاف کو ٹریفک ایجوکیشن، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کے اصولوں سے متعلق لیکچر دیا
اور معاشرے میں منشیات، اس کے معاشرتی و معاشی نقصانات اور اس کے تدارک کے متعلق آگاہ کیا اور طلباء و سٹاف میں پمفلٹ تقسیم کیے ۔
