مرزا گائوں میں پرویز مشرف کی سزا کیخلاف احتجاجی ریلی

سابق چیئرمین یوسی ڈاکٹر ممتاز خان ،سیدجمشید افتخار شاہ ،ملک فیاست خان آف مرزا کی قیادت میں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی
اٹک :سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف میجر گروپ کے رہنماؤں سابق چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر ممتاز خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل سیدجمشید افتخار شاہ ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل ملک فیاست خان آف مرزا کی قیادت میں میجر گروپ کے سینکڑوں افراد نے ریلی نکالنے کے علاؤہ اٹک سنجوال روڈ دو گھنٹے تک بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کئے احتجاج کرنے والوں میں سابق کونسلران صوبیدار ذوالفقار خان ، حاجی محمد حنیف اور منصب خان ، عبد المالک ، وزیر استاد ، سفارش خان ، حافظ ریاست ، حاجی عبدالستار ، ملک مسکین ، حاجی اللہ دتہ اور دیگر شامل تھے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیاست خان ، ڈاکٹر ممتاز خان اور سیدجمشید افتخار شاہ نے کہا کہ خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا کسی طور پر قبول نہیں ہے وہ سچے محب وطن پاکستانی ہیں اور پوری قوم اس جانبدارانہ فیصلہ کوتسیلم نہ کرتی ہے شرکاء نے درجنوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد، وہ وقت جب میجر پرویز مشرف نے خانہ کعبہ پر قابض دہشت گردوں کو بھگا کر اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت کی حفاظت کی، سرحدوں کا محافظ پرویز مشرف غدار نہیں ، اندھیرا میرا رستہ روکے گا کب تک میں سورج ہوں ابھرتا جا رہا ہوں۔
پاک فوج کی کاوشوں سے ہمارا ملک پر امن ہے مشرف زندہ باد، پرویز مشرف محب وطن ہے، پرویز مشرف ہیرو ہے، مشرف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ نا منظور، پرویز مشرف زندہ باد، کارگل کے ہیرو کے ساتھ نا انصافی نامنظور، سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نا منظور کرتے ہیں مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن سابق جنرل پر غداری کا الزام مضحکہ خیزہے 40 سال ملک کی خدمت کرنے والا جنرل پرویز مشرف غدار نہیں ہوسکتا ۔
