محلہ شاہ فیصل ویلفیئر سوسائٹی انتظامیہ کومعززین علاقہ کا خراج تحسین

سوسائٹی ایک شجر سایہ دارکی طرح اہل علاقہ کے لئے مفید ثابت ہو گی،ایڈیشنل منیجر نیشنل بینک حضرو عبدالنصیر خان خٹک، سابق سٹی ناظم راناشوکت
اٹک :محلہ شاہ فیصل ویلفیئر سوسائٹی کا ایک سال مکمل ، تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا ، معززین علاقہ کا انتظامیہ کوخراج تحسین تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ فیصل ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب میں پروفیسر لیاقت ، ڈاکٹر محمد اعظم ، سماجی کارکن محمد عارف ، سینئر صحافی حافظ خلیل احمد ، ایڈیشنل منیجر نیشنل بینک حضرو عبدالنصیر خان خٹک اورمعززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی سوساءٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمدعمران نے سوسائٹی کے اغراض ومقاصدبیان کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر حاجی امیر احمد نے کہاکہ ہماری سوسائٹی کا قیام مقصد انسانیت کی خدمت ہے معاشرہ کے غریب اورنادار افراد کے خوشی وغمی کے ایام میں ان کی بھرپورمدد اور آسانیاں فراہم کرناہمارامشن ہے ہمارے دین اسلام نے حقوق العباد کی ادائیگی کے بارے بہت تاکید کی ہے دکھی انسانیت کی خدمت بہترین صدقہ جاریہ ہے مخیرحضرات کے تعاون سے یہ محلہ شاہ فیصل آباد ویلفیئر سوسائٹی اہلیان شہرکے لئے مثال بنے گی ہمارے اہداف بہترین حوصلے بلند ، جذبے مستحکم ، ارادے پختہ اورنیت مخلص ہے یہ سوسائٹی ایک شجر سایہ دارکی طرح اہل علاقہ کے لئے مفید ثابت ہو گی اس موقع پر سابق سٹی ناظم راناشوکت نے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے قیام کو بہترین اور مثالی کاوش قراردیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی پروفیسر لیاقت نے اپنے خصوصی خطاب میں تمام اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اوراس طرح کی سوسائٹی کے قیام کو موجودہ وقت کی ضرورت قراردیا تقریب کے اختتام پر سوسائٹی کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا اورتمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیاگیا ۔
