ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت کام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں ، علی عنان قمر
اٹک :ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت کام جاری ہے اس ضمن تمام اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران اور دیگر متعلقہ افسران حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ غیر سر کاری اور نجی تنظی میں بھی اپنا کر دار ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جاررہا ہے ، صفائی کا عمل بھر پور طر یقے سے جاری ہے اوراس کے علاوہ بہت جلد شجر کاری مہم بھی شر وع کی جارہی ہے ڈی سی اٹک نے اس اہم مہم میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں تعلیم ، صحت اوربنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مر مت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں تعلیم ، صحت اوربنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مر مت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ضلع میں تر قیاتی کاموں کے لیے تمام منتخب سیاسی قیادت بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے اور اپنے حلقوں میں جاری کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہو جائیں گے ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
