اٹک،ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ڈی سی آ فس میں اجلاس

اٹک،ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ڈی سی آ فس میں اجلاس

اجلاس میں ایم این اےمیجر طاہر صادق ،ایم پی اے سید یاور عباس بخاری ،ایم پی اے ملک جمشید الطاف،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضیغم نواز چوہدری،قاضی احمد اکبر خان ،ملک خر م علی خان و دیگر افسران کی شرکت 

اٹک:ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آ فس اٹک میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق ،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید ےاور عباس بخاری ،ایم پی اے ملک جمشید الطاف،رہنما پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان ،ملک خر م علی خان ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی۔اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثرن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں۔ہائی وے کی 21 سکیموں کے لیے 4764 ملین،بلڈنگز کی19 سکیموں کے لیے 922.280 ملین،پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں کے لیے1691.509 ملین ،لو کل گورنمنٹ کی ایک سکیم کے لیے20.684 ملین،سمال ڈیمز کی 04سکیموں کے لیے 2186.594 ملین،سپورٹس کی 04 سکیموں کے لیے 283.965 ملین ،مائنز کے اےک سکیم کے لیے 40 ملین ،میونسپل سروسز کی 70 سکیموں کے لیے130 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس مو قع پر اپنے ایک خصوصی بیان میںچیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید ےاور عباس بخاری نے کہا کہ بزدار حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں ماں اور بچے کے لیے اےک خصوصی ہسپتال،جی ٹی روڈ پر گوندل کے مقام پر ٹر اما سنٹر کا قیام اور اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال میں 550 بیڈز کا اضا فہ بھی کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں اقدامات شر وع کر دیئے گئے ہیں۔

 

اجلاس میں ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی ۔تمام منتخب ممبران نے اپنے حلقوں میں جاری تر قیاتی سکیموں میں بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی سکیمیں عوامی فلا ح وبہبودکے لیے جاری ہیں اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق منتخب سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں رہیں ،ضلعی انتظامیہ کو تر قیاتی سکیموں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کر تے رہیں اس کے علاوہ کا م کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں صحت، تعلیم ،سڑکو ں کی بحالی اور مر مت،انفراسٹر کچر کی بحالی اور دیگر کئی منصوبو ں کو زیر بحث لایا گیا ۔