پاکستان میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق برابر ہیں، سید یاور بخاری

پاکستان میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق برابر ہیں، سید یاور بخاری

 اکثریت اور اقلیت کی اہمیت وہاں ختم ہو جاتی ہے جب ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں برابری کے شریک بنتے ہیں،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی 

اٹک:چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ اکثریت اور اقلیت کی اہمیت وہاں ختم ہو جاتی ہے جب ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں برابری کے شریک بنتے ہیں ،پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق برابر ہیں پاکستان کی تمام اقلیتوں کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے دوسروں کے حقوق ادا نہ کرنے والے افراد اپنے حقوق کی آواز اٹھانے کا حق نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی حضرت عیسٰی ؑ کے پیدائشی دن کی آمد کے حوالے سے میونسپل کمیٹی اٹک ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی روحِ رواں ممبر ڈسٹرکٹ ہیومین رائٹس شیریں اسلم تھیں شیریں اسلم نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونے پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے ملک میں بین المزاہب ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو بھرپور پروان چڑھنے کا موقع ملے گا۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میمونہ انجم اور سینیئر صحافی سید رضا حیدر نقوی نے بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین کاوش پر شیریں اسلم کو مبارکبار کا مستحق قرار دیا ۔ اور کہا کہ ایک دوسرے کی عبادت گاہوں میں جا کر آپس کی خوشیوں کو بانٹنا ہی حقیقت میں انسانیت ہے مسیحی برادری نے پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید ، ڈسٹرکٹ آفیسر لیٹسریسی میمونہ انجم ، پاسٹر جاوید جانسن پیٹر ، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک طاہر اعوان ، پرنسپل گورنمنٹ بلائنڈ سکول سلمہ فہیم ، ایڈووکیٹ کرن آفتاب ، غزالہ صدیقی ، صدر انجمن تاجران راشدالرحمن ، پی اے ٹو چیئرمین عمران بخاری ، غیر سرکاری تنظیم فیفا سے تعلق رکھنے والے سلمون ، حماد امتیاز ، بلاول شیخ کے علاوہ خواجہ سرا ءکومل اور الیشبا بھی شریک تھے سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خصوصی طور پر شریک خواجہ سراؤں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ بھی وہی مخلوق ہیں جنہیں ہماری طرح پیدا کیا معاشرہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے حکومتی سطح پر بھی انہیں شہری حقوق مل چکے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ ان کو درپیش مسائل کی خاطر میرے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اس موقع پر منعقدہ تقریب سے شیریں اسلم ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید ، سابقہ چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان ، پاسٹر جاوید جانسن ، کرن آفتاب غزالہ صدیقی ، ڈسٹرکٹ آفیسر لیٹریسی میمونہ انجم اور سید رضا نقوی نے بھی خطاب کیا تقریب میں رنگا رنگ کے ٹیبلو پیش کیے گئے جبکہ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا