گنڈاکس ،13جواری گرفتار،نقدی موبائل فون ،موٹر سائیکل برآمد

داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ،موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی قبضے میں لے لئے گئے
فتح جنگ:گنڈاکس میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،13جواری گرفتار ،داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ،موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی قبضے میں لے لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی سجاد سلیم نے مخبر کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ گنڈاکس گاؤں میں محمد عقیل ولدلیاقت حسین کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 13 جوار یو ں عقیل ولد لیاقت ،محبوب ولد محمد خان ،دلبر خان ولد نور محمد،محمد زبیر ولد زمرد ودیگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
،عرفان ولد مہر خان،اعجاز ولد اورنگ زیب،افضل ولد جعفر سکنائے گنڈاکس ،امین ولد روشن دین کوٹ فتح خان ،سرفراز ولد خدا بخش لُنڈ،ظفر اقبال ،حسن اقبال ولد تصور چکی،ریاض ولد عبدالرحمن ملال اور اعظم دین ولد محرم دین احمدال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی مبلغ 76860ساتھ عدد موبائل فون اور آلات قمار بازی تاش کی گڈی قبضے میں لے کر تمام ملزمان کے خلاف قمار باز ی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے
