سابق ناظم یوسی مکھڈ ملک سلیم کی زیر قیادت پرویز مشرف کے حق میں ریلی

سابق ناظم یوسی مکھڈ ملک سلیم کی زیر قیادت پرویز مشرف کے حق میں ریلی

ریلی میں ملک عظمت اور علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، پاک فوج زندہ باد کےنعرے

جنڈ:سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں اور عدلیہ کے فیصلے کے خلاف سابق ناظم یونین کونسل مکھڈ شریف ملک سلیم کی رہائش گاہ سے ریلی نکالی گئی۔
 ریلی میں ملک عظمت اور علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء پاکستان آرمی زندہ باد اور پرویز مشرف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔

سابق ناظم یونین کونسل مکھڈ شریف ملک سلیم نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو غدار کہنے سے پوری قوم میں غم وغصہ ہے 40 سال تک پاک فوج اور ملک پاکستان کی خدمت کرنے والے کو غدار کہنا اور سزائے موت دینا انصاف کا خون کرنے کے مترادف ہے ۔

 

ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا کرائی گئی ۔