حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، چوہدری شیر علی خان

نا اہل حکمرانوں نے ماسوائے یو ٹرن اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں کیا، سابق صوبائی وزیر
پنڈی گھیب :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نا اہل حکمرانوں نے ماسوائے یو ٹرن اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں کیا گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ایم این اے احسن اقبال ملکی سیاست کے افق کا چمکتا ہوا چاند ہیں جنہوں نے شبانہ روز محنت سے ملک و قوم کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے ۔
حکمرانوں نے ان کو بلا جواز گرفتار کرکے سیاسی انتقام کی بد ترین مثال قائم کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) چٹان کی طرح متحدہے جبکہ ایم این اے رانا ثناء اللہ کی ضمانت اور رہائی حق و سچ کی فتح ہے خدا کے فضل و کرم سے مسلم لیگ کے دیگر سیاسی قیدی بھی جلد باعزت بری ہو جائیں گے ۔
