جنڈ، دوسرے اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز 

جنڈ، دوسرے اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز 

پہلے دن3 ٹیموں جھمٹ الیون، کانی چیلنجرز،دندی الیون کے درمیان 3 میچ کھیلے گئے ، 2 میچ میں جھمٹ الیون ، ایک میں کانی الیون کامیاب

جنڈ(صدیق فخر سے) تحصیل جنڈ کی یونین کونسل جابہ میں دوسرے اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شانداز آغاز ریلوے گرائونڈ اچھڑی/ جابہ میں ہوا، پہلے دن تین میچ کھیلے گئے، پہلا میچ جھمٹ الیون اور کانی چیلنجرز کے درمیان ہوا جس میں جھمٹ الیون نے کانی چیلنجرز کو شکست دیدی ، دوسرا میچ جھمٹ الیون اور دندی الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں  جھمٹ الیون نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا جبکہ تیسرا میچ دندی الیون اور کانی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کانی چیلنجرز نے کامیابی حاصل کر لی۔

 

 ٹیم کی انتظامیہ ملک نصیر الدین ،ملک عبدالقیوم، عبدالجبار شامل ہیں۔

 

اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے علاقے میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نوجوانوں کیلئے بہترین تفریحی ایونٹ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 دسمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تحصیل جنڈ ، تحصیل پنڈی گھیب و دیگر علاقوں سے کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں