سکھوال، سکول وین اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق 

سکھوال، سکول وین اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق 

 شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے کرولا کار کیری وین سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں کار اور وین کے ڈرائیوروں سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے

فتح جنگ :شدید دھند،سکول وین اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ بچے زخمی ہو گئے حادثہ فتح جنگ کھوڑ روڈ پر سکھوال کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق سکول وین کا ڈرائیور حاجی ریاسم ولد سلطان سکنہ ڈھرنال سکول کے بچوں کو کیری وین پر لے کر احمدال میں واقع نجی سکول جارہا تھا کہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے کرولا کار کیری وین سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں کار اور وین کے ڈرائیوروں سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔

 

 تمام زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زیادہ تر زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا وین ڈرائیور حاجی ریاسم کو شدید زخمی حالت میں پنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں کی بازی ہا رگیا زخمی ہونے والے بچو ں میں سبحانہ ،نور العین ،فضل ربی،مصطفی اور کونین عباس شامل ہیں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کو اس کے آبائی گائو ں ڈھرنال میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔