اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا دن،3 میچ ہوئے

پہلے میچ میں بلال الیون، دوسرے میں جلوال الیون اور تیسرے میچ میں اچھڑی الیون کو کامیابی حاصل ہوئی
جنڈ(صدیق فخر سے) دوسرا اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جوش و خروش سے ریلوے گرائونڈ اچھڑی / جابہ میں جاری ہے
آج ٹورنامنٹ کے دوسرے دن اچھڑی الیون، بلال الیون اور جلوال الیون کے درمیان 3 میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ اچھڑی الیون بمقابلہ بلال الیون(ڈھوک فتح)کے درمیان کھیلا گیا جس میں اچھڑی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بلال الیون (ڈھوک فتح) نے 8 اوور میں 149 رنز کا ہدف دیا جو اچھڑی الیون پورا نہ کر سکی ۔ بلال الیون (ڈھوک فتح) نے اچھڑی الیون کو شکست دیکر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
دوسرا میچ جلوال الیون بمقابلہ بلال الیون(ڈھوک فتح)کے درمیان کھیلا گیا ۔ بلال الیون (ڈھوک فتح) نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے۔ جلوال الیون نے93 رنز کا ہدف پورا کر کے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔
تیسرا میچ جلوال الیون بمقابلہ اچھڑی الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں اچھڑی الیون نے جلوال الیون کو شکست دیدی۔ جلوال الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے جبکہ اچھڑی الیون نے 5 ویں اوور میں سکور پورا کر لیا۔
